بلوچستان کے ضلع شیرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔
حملے کے نتیجے میں 4 اہلکارہلاک ہوگئے جن میں ایک کیپٹن کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی چیک پوسٹ پر کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
بعض ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز و حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں ، ٹی ٹی پی و دیگرشدت پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔