مستونگ و مارگٹ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںمستونگ اور مارگٹ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تنظیم کے سرمچاروں نے مستونگ اور مارگٹ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ رات مستونگ کے علاقے تلخہ کاوی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو جدید اسلحہ سے نشانہ بنایا جس میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زرغون گیس فیلڈ سے متصل مارگٹ کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، حملے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment