بلوچستان کے ضلع کچھی کے قصبے کولپور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ کولپور میں ماشاءاللہ ہوٹل میں پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالرشید ولد سیدان سکنہ کرتہ بولان اورمولاداد ولد نصیراحمد سکنہ مچھ بولان کے ناموں سے ہوگئی ۔
جبکہ زخمی کی شناخت جنید احمد ولد میراحمدکرد سکنہ دشت کے نام سے ہوگئی ہے ۔
واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔