حب میں فائرنگ ،خضدارمیں کرنٹ لگنے سے2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور خضدار میں فائرنگ و کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

حب میں مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے دعوے کے مطابق کارروائی میں 3 افراد گرفتار کرلئے گئےہیں۔

ایس ایچ او حب سٹی کے مطابق حب سٹی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

دوسری جانب خضدار کی تحصیل زہری میں کرنٹ لگنے سے ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوگئی۔

ہلاک لڑکے کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment