بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںکہا ہے کہ سرمچاروں نے تمپ میں دشمن پاکستانی فوج کی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں 25 جون کی رات ساڑھے گیارہ بجے تمپ کے علاقے پل آباد کسانو میں قائم پاکستانی فوج کی کیمپ پر دو اطراف سے راکٹوں، اے ون گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن فورسز کو بھاری جانی ومالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔