بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اور حب میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔
ضلع جھل مگسی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں قبائلی تنازع شدت اختیار کر گئے۔
فائرنگ کے مختلف واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گنداواہ منتقل کیا۔
سیڈ فارم کے قریب ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعہ میں کھنجانی برادری کے دو افراد مارے گئے جن میں سبزی فروش محمد عثمان کھنجانی لاشاری اور محکمہ ہیلتھ کا ملازم علی اصغر کھنجانی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سلیمان کھنجانی اور قدیر حسین کھنجانی شامل ہیں۔
دوسری جانب حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
حب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چیزل آباد کے رہائشی صاحب بخش ولد بخش علی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نعش کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ۔