بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرزکی شہر تربت میں خود کش دھماکے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکاتربت شہر میں عیسیٰ قومی پاک کے قریب ہوا۔
پولیس اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ حملہ آورایک خاتون ہے ۔تاہم تحقیقات جاری ہے ۔
اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوا ہے جو ڈگاری کہن کا رہائشی بتایا جارہا ہے تاہم حملے کی ہدف کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ ابتدائی خبر ہے تفصیلات آنے تک خبر میں شامل کئے جائیں گے۔