پروم اور زامران میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے زامران اور ضلع پنجگور علاقے پروم میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے بڑی تعداد میں زمینی فوج سمیت چھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح بلیدہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی زمینی فوج زامران کی طرف روانہ ہوئی ہے،اور تازہ اطلاعات کے مطابق شدید نوعیت کا آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن میں زمینی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔زامران کے علاقے ناگ سمیت مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے پروم سے اطلاعات ہیں کہ پروم کے پہاڑی سلسلے میں آج صبح سے پاکستانی فوج کا فضائی آپریشن جاری ہے اور کئی مقامات پر جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔

علاقہ دور دراز، راستوں پر ناکہ بندی اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے دیگر تفصیلات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment