بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں ایک طالبعلم جبراً لاپتہ ہوگیا۔
ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ جلال کلپر اور محمد بخش موندرانی کے قافلے پر جن کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں ایک شخص کوہلاک جبکہ چار کو زخمی ہوگئے۔
بتایا جارہاہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کوجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب عین الدین اسٹریٹ میں پیش آیا۔
لاپتہ کئے گئے طالب علم کی شناخت واشک کے رہائشی ناصر ولد شکر اللہ حاجی زئی کے نام سے ہوگئی ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ طالب علم کوکائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔