پاکستان کی پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب ائیرپورٹ تھانے کو عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی درخواست پر واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔