بلیدہ میں فائرنگ و کوئٹہ میں پہاڑ سے گرنے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علا قے بلیدہ میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

جمعرات کو تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں سہ پہر کو مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ میر ولد محمد کریم کے نام سے ہوگئی۔

واقعہ کے محرکات تا حال معلوم نہیں ہوسکے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے بروری بائی پاس پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاہلاک ہو گیا۔ جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment