حب : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص ہلاک ،احتجاجاً شاہراہ بلاک

0
125

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس آفیسر کا بیٹاہلاک ہوگیا۔

ردعمل پر علاقہ مکینوں نے سراپااحتجاج ہوکرمغربی بائی پاس زیر وپوائنٹ پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبلاک کر دیا۔

روڈ بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ہزاروں مسافر گاڑیوں میں محصو ر ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس آفیسر سب انسپکٹر عبدالغفور رند کا25سالہ بیٹا شعیب اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے ساکران کے علاقہ مائنر نمبر 4پر گیا ہوا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کوہلاک کردیا جس پر اس کے لواحقین اور دیگر اہل علاقہ وشہری سراپا احتجاج بن گئے اور حب مغربی بائی پاس زیروپوائنٹ کے مقام پر دھر نا دیکر اور قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقتول شعیب رند کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے پولیس افسران کہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ساکران سمیت حب کے چاروں تھانوں کی حدود میں عوام غیر محفوظ ہیں چوع ڈاکو واداتیں کرتے دندناتے پھر رہے ہیں جس میں پولیس افسران کی فوج ظفر موج موجود ہے جبکہ ایس پی حب سمیت دیگر پولیس صرف اپنے دفتروں کے ٹھنڈے کمروں اور مال کمانے کے چکر میں مصروف نظر آتے ہیں ۔پولیس کو عوام اور تاجروں کے جان ومال کے تحفظ میں دلچسپی کے بجائے مال کمانے میں زیادہ دلچسپی ہے یہی وجہ ہے گزشتہ کئی مہینوں سے ڈکیت گروہ نے حب کے شہریوں سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی ہے علاقے کا امن تباہ ہو چکا ے لیکن نہ تو بالا حکام کوئی نوٹس لے رہے ہیں اور نہ ہی تعینات پولیس افسران ٹس سے مس ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here