تیل کی خریداری میں پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی، روس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

روس نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کو تیل برآمد کرنا شروع کردیا ہے اور اس کی مد میں چینی کرنسی یوآن کو بطور ادائیگی قبول کرنے پر رضا مندی ظاہر کی البتہ تیل کی خریداری پر پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے 11 جون کو اعلان کیا تھا کہ روس سے پہلا رعایتی خام تیل کارگو کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔

شہباز شریف نے تیل کی آمد کو اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان نئے تعلقات کے دور کا آغاز قرار دیا تھا۔

بعد ازاں ملک کے وزیر پیٹرولیم نے بتایا تھا کہ پاکستان نے روسی خام تیل کی حکومت سے حکومت کو درآمد کے لیے یوآن میں ادائیگی کی۔تاہم اب روس کے وزیر توانائی نکولے شلگینوف نے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان کے لیے تیل کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی تھی۔

روس کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سینٹ پیٹرس برگ میں عالمی اقتصادی کانفرنس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ "پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لیے کوئی خاص رعایت نہیں ہے بلکہ ویسے ہی ہے جیسے دیگر خریداروں کے لیے ہے۔”

Share This Article
Leave a Comment