وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینیٹر کے بیٹے نے بھتہ نہ دینے پر آئل ٹینکر کو جلا دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجوکے کوآرڈینیٹر کے بیٹے کیخلاف بھتہ نہ دینے پر آئل ٹینکر کو جلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیویز تھانہ مسلم باغ میں گاڑی کو جلا نے کامقدمہ سلام خان سمیت 3 افراد کے خلاف در ج کر لیا گیا ہے۔

مقد مہ عبدالمالک نامی شخص کی مد عیت میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

آئل ٹینکر میں ڈیزل میختر لے جایا جارہا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر سلام خان مہترزئی اور ان کے ساتھیوں نے آئل ٹینکر پر فائرنگ کی ۔

فائرنگ سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

گاڑی میں لاکھوں روپے کا تیل بھی جل کر ضائع ہوگیا ۔

Share This Article
Leave a Comment