اورماڑہ میں سمندر سے 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں کھلے سمندر سے آنے والی مشکوک بکسے سے2 نامعلوم افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اورماڑہ کے پدی زر کے مقام پر بحیرہ بلوچ سے آنے والی مشکوک بکسے سے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی نامعلوم لاشیں کافی عرصہ پرانی ہیں جو قابلِ شناخت نہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم لاشیں جس بکسے سے برآمد ہوئی ہیں اس پہ سرخ رنگ سے Help لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے کاکہنا ہے کہ مشکوک بکسے سے نامعلوم لاشوں کے ساتھ ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment