بارکھان وجھل مگسی میں دھماکا وفائرنگ ،3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان اورجھل مگسی میں دھماکا اورفائرنگ سے3 افرادہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ہن ندی کے قریب دھماکے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔

منگل کی صبح لیویزحکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ پولیس اور سکیورٹی ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دوسری جانب سنگرنیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع جھل مگسی کے گنداواہ کے نواحی علاقے گاجان بیر چوکی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ثناءاللہ لاشاری کے نام سے ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق واقع کے بعد حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

لیویز زرائع کے مطابق ہلاکت کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment