ماما قدیر کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جنیوا تک لانگ مارچ کا اعلان

0
367

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے گزشتہ پندرہ سالوں سے احتجاج کررہے ہیں اور انکا بھوک ہڑتالی کیمپ بھی مسلسل قائم ہے۔ انہوں نے تین ہزار کلو میٹر پیدل لانگ مارچ بھی کیا ہے، مگر لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ سویٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو خط لکھ چکے ہیں کہ وہاں تک احتجاج کرنا چاہتے ہیں جسکی انہیں اجازت مل چکی ہے اور وہ جلد پیدل مارچ کرنے یورپ روانہ ہونگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے، اس کے لئے ہر فورم تک وہ آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے ماضی بھی مختلف حکومتی کمیٹیوں اور کمیشنوں کے آگے پیش ہونے کا ذکر کیا، اور آئندہ بھی مسئلے کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here