بلوچستان کے ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں ایک ٹریفک حادثہ میں بنک منیجر سمیت 3افرادہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ جوجکی کے مقام پر کار گاڑی الٹنے سے الحبیب بنک کے منیجر حاجی محمد عثمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق جوجکی کے مقام پر تیز رفتار کار گاڑی بے قابو ہوکر پل کے ساتھ ٹکراگئی ۔نجی بنک کے منیجر حاجی محمد عثمان سکنہ کوئٹہ ،عبد الغفار سکنہ کچلاک ،محمد ذاکر سکنہ دالبندین شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے مذکورہ افرادہسپتال پہنچنے سے پہلی دم توڑ چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق تینوں نجی بنک کے ملازم تھے۔
دوسری جانب حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے دو افراد ڈوب گئے۔
حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی رئیس گوٹھ کے دو نوجوان ڈوب گئے۔ جن میں ایک ہلاک جبکہ ایک کو بے ہوشی حالت میں نکال دیا گیا۔
نعش اوربے ہوش نوجوان کو فوری طور پر حب اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحری رسیکیو ٹیم وقوعہ پر پہنچ کر پانی میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش شروع کردی اورایک شخص کو مردہ اور ایک کوبے ہوشی کی حالت میں پانی سےنکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچا دیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت 23سالہ نور ولد سدیر اوربے ہوش نوجوان کو اشام ولد سدیر کے نام اور رئیس گوٹھ کراچی کے پتہ سے شناخت کیا گیا ۔
متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ بے ہوش نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔