کوئٹہ : وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read
فوٹو: سی سی دی ڈیجیٹل

میڈیا پر سرکاری اطلاعات ہیں کہ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں ایک اعلامیہ کا ذکر کیا جارہا ہے جس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ خود عام پانی استعمال کررہے ہیں اور مہمانوں کوبھی عام پانی ہی پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچناچاہیے منرل واٹرصحت دیتا ہے یا وہ پاک ذات شفا دیتی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی قدوس بزنجو کی جانب سے بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد کرنے کادعویٰ سامنے آیا تھا۔لیکن اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ہی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی جسکے بعد انہوں نے سی ایم سیکرٹریٹ کی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال نہیں کیا۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ وہ اس پاک ذات اور اسکی قدرت پر کامل یقین رکھتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا اور ہم نے لوٹ کر اسکے پاس ہی جانا ہے اور وہی ہماری جانوں کا محافظ ہے ۔

ایک اور بیان میں انہوں نے تمام محکموں کے لیے یہ ہدایت بھی جاری کردی ہیں کہ کوئی بھی وزیر یا سیکرٹری کسی سرکاری منصوبے کا افتتاح نہیں کریگا عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سکول ہو یا کالج، ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں تو اس کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریب پر وسائل ضائع کرنے کے بجائے اسکول کا افتتاح سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں، اسپتال کا افتتاح سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں اور گرین بس سروس کا افتتاح پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانی والی بہن بیٹیوں سے کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

سیاسی و عوامی حلقے قدوس بزنجو کے اس رویے کو ایک میڈیا ٹرائل قرار دیکر آنے والے الیکشن سے نتھی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو پھر سے بے وقوف بناکرووٹ وصول کئے جاسکیں۔

Share This Article
Leave a Comment