یونیورسٹی قیام میں تاخیرکیخلاف خاران میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

0
140

بلوچستان کے علاقے خاران میں یونیورسٹی قیام میں تاخیرکیخلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن کی گئی۔

آل پارٹیز سول سوسائٹی اور طلبا کمیٹی کے مشترکہ کال پر بازار پنچائیت کے تعاون سے یونیورسٹی آف رخشان کے قیام سے متعلق تاخیر اور احکام کی عدم دلچسپی کے خلاف شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

ہڑتال کے باعث تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

شٹرڈاؤن ہڑتال کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں طلبا کمیٹی اور تاجر برادری کا کہنا تھا ہم کسی بھی حا ل میں رخشان یونیورسٹی میں تاخیر اور عدم توجہی برداشت نہیں کرینگے ۔احکام کی عدم دلچسپی رخشان کو ایک سازش کے تحت ناخواندگی اور تاریکی میں دکھیلنے کی مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز طلبا کمیٹی اور سول سوسائٹی کے اس شعوری اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اگر اس کیلئے ہمارے مال وجا ن کی قر بانی اجائے تو ان کیلئے تیا ر ہے۔

انہو ں مز ید کہا کہ رخشان میں تما م سیا سی پارٹیوں کے راہنما وکلا برادری ،ہندو پنچائیت ،تاجر برادری ،اہل علم و دانش ،صحافی برادری رخشان کے قیام سے متعلق متحد ہیں۔ رخشان یونیورسٹی میں تاخیر کے خلاف مین بازار مکمل شٹر ڈان ہڑتال سےکارو بار ی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here