کوئٹہ: تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،بیوٹمز ملازمین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

0
120

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بیوٹمز کے ملازمین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاریرہا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر یونیورسٹی گیٹ بند کر دیاگیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے اسٹاف ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور جامعہ کی مالی خسارے کے پیش نظر یونیورسٹی گیٹ کی تالہ بندی کرکے دھرنا دے دیا ہے۔

جمعرات سے آغاز ہونے والا دھرنا دوسرے روز جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جس میں اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھے۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کا ایک وفد بیوٹمز ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے، فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ صاحب کے قیادت میں احتجاجی دھرنے میں شریک ہوے۔

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انکی تنخواہوں کا فوری اجراء کیا جائے اور یونیورسٹی کو خسارے سے نکالنے کیلئے حکومت گرانٹس جاری کرے۔

مزید برآں مالی کرپشن میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here