خضدار: گھر سے خاتون اغوا، لوگ سراپا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں گھر سے ایک خاتون کے اغوا کے ردعمل پر مقامی افرادنے مرکزی شاہراہ احتجاجاً بلاک کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق خضدارمیں نامعلوم افراد نے ایک گھر سے خاتون کو اغوا کرلیا جس کے باعث اہل علاقہ نے عوامی پمپ کے قریب کراچی ٹو کوئٹہ آرسی ڈی روڈ احتجاج کے باعث مکمل بند کر دیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق گھر سے ایک خاتون کو اغوا کیا گیا ہے جس کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

خاتون کی شناخت سمیت دیگر تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment