قلات میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذر آتش، 5اہلکار اغوا

0
332

بلوچستان کے ضلع قلات میں اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے کمپنی کے حفاظت کیلئےمعمور5اہلکاروںکو اغوا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے تمام مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ واقعہ گذشتہ روز پیر کے دن 5 تاریخ کو قلات کے علاقے گزک کے قریب مومی کے مقام پر پیش آیا ۔

ا ب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرے کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here