بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پسنی سے نوجوان لکھاری پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق گاہی خان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت شوکت ولد خیر محمد قوم لہڑی سکنہ گوہر آباد سے ہوئی۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچی زبان کے ایک نوجوان لکھاری جبراًلاپتہ ہوگیا۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان لکھاری کی شناخت سکی ساوڑکے نام سے ہوگیا ہے جس کااصلی نام سخی بخش بلوچ ہے۔
سکی ساوڑکا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال گریشہ سریج سے بتایا جارہا ہے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سکی ساوڑ کو پسنی کے علاقے سے کل 5 بجے لاپتہ کیا گیاہے۔