لسبیلا : لیڈی ہیلتھ ورکابیٹا قتل، لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے لسبیلا میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے بیٹے کے قتل کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پیر کے روز عوامی پریس کلب بیلا سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرے کی قیات نیشنل ہیلتھ ایمپلائز یونین بیلا کی صدر ممتاز اعجاز اور مسرت بھٹو نے کی۔

ممتاز اعجاز اور مسرت بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر جنت بی بی کے بیٹے علی نواز زہری کا کوئٹہ میں قتل افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا جنت بی بی کے بیٹے کے قتل کی ہم پرزور مذمت کرتی ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ علی نواز زہری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ ایمپلائز یونین بلوچستان کے صوبائی قائدین کی ہدایت پر بلوچستان بھر کی طرح ہم نے بیلا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاج میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرز ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے قبل ازیں لیڈی ہیلتھ ورکرز ممتاز اعجاز اور مسرت بھٹو کی قیادت میں سول اسپتال بیلا سے احتجاجی ریلی کی شکل میں عوامی پریس کلب بیلا پہنچیں جہاں جنت بی بی کے بیٹے کے قتل پر شدید مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment