ذاکر مجید کی گمشدگی کو 14سال مکمل ،8 جون کو کراچی میں کیمپ لگانیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

طلبا رہنما ذاکر مجید بلوچ کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو 14سال مکمل ہونے پر8 جون کو کراچی میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانیکا اعلان کیا گیا ہے ۔

ذاکر مجید بلوچ کی والدہ کی اپیل پر کراچی میں بھی اس دن احتجاج ہوں گے ۔

فیملی کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ ایک اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ 8 جون کو کراچی پریس کلب کے سامنے صبح بارہ بجے سے لیکر شام 6 بجے تک ایک علامتی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگے گا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے زاکر مجید کی والدہ کی اپیل پر اس احتجاج کی حمایت کی اور وی بی ایم پی کے جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے کراچی کے رہنے والے ہر طبقہ فکر کے لوگوں، انسان دوست، انسانی حقوق کے کارکنان، سیاسی اور سماجی کارکنان سے اس احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ وہ احتجاج میں حصہ لیکر زاکر مجید کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں ۔

Share This Article
Leave a Comment