کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت2 افراد ہلاک ، 4زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک جبکہ بچے سمیت 4 خواتین شدید زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ کے واقع میں ایک خاتون ہلاک جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک خاتون شبنم بینت لاجیر سمیت زخمی افرادنازیہ بنیت دلیل خان،شفیقہ زوجہ رحمت اللہ،نادیہ زوجہ عبد الرحیم، شمکینہ روجہ نور اللہقوم مروت سکینہ حھبیل گس، گل محمد والد شیرعلی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

دوسرے واقعہ میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ عبدالله عزیز سٹریٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment