بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کرنٹ لگنے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبد الباسط ولد ابوالحسن سکنہ کورنگی ٹائون کراچی کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق متوفی ایک فش کمپنی میں ملازم تھا۔
حادثے کے فوری بعداسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔