پسنی: پاکستانی فوج کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پسنی میں پاکستانی فوج پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ شب دوبجے ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے شادی کور کراس میں کوسٹل ہائی وے پر کبڑی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں کی جانب سے راکٹ، اے ون گولے اور خودکار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment