کوئٹہ،اوستہ محمد، جھل مگسی وڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ، 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ،اوستہ محمد، جھل مگسی اورڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میںخاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ عارف گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

جس کی شناخت محبوب ولد غلام لہڑی عمر تقریبا 25 سال سکنہ گوہرآباد ہوئی ہے۔

دوسری جانب اوستہ محمد میں سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ رضا محمد دشتی میں زاہدمحمد سلیم خان محمد دشتی نے فائرنگ کر کے داد محمد ولد فیض محمد دشتی کوہلاک اور مسماۃ (ن) کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کو ظاہر کررہا ہے، تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ درج کریں گے۔

دریں اثنا جھل مگسی سٹی میں مبینہ طور پر میر گل مگسی اورصلاح مگسی نے محمد حسن مگسی کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ان کی بیوی مسماۃ (م) موقع پرہلاک ہوگئی ہے۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانہ صدر کی حدود مویشی منڈی میں فائرنگ وگولیاں لگنے سے اللہ بخش نامی ایک شخصہلاک ہوگیا۔ وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردیا جبکہ صدر پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment