ڈاکٹر اللہ نذر کا بلوچ عوام سے سوشل میڈیا کو دشمن کیخلاف استعمال کرنیکی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچی زبان میں اپنے دوٹویٹ میں بلوچ قوم اور آزادی پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو اپنے دوستوں کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے دشمن کے خلاف استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ پہلے بھی ہوا ہے لیکن ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آیا ہے بلکہ دشمن نے فائدہ اُٹھایا ہے۔

بلوچ رہنما نےمزید کہا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو دشمن ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے، ہمیں یہ اسی طرح دشمن کے خلاف استعمال کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے اس جدوجہد میں ایک قدم ساتھ دیا ہے، وہ ہماری سر آنکھوں پرہیں، چاہے وہ لاپتہ افراد ہوں، جلاوطن ہوں یا سرزمین پر موجود ہوں، انہیں دشمن کو سمجھنا چاہیئے۔

بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جدھر بھی ہے، وہ اس جدوجہد کی مقصد کو سمجھے اور اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔

https://twitter.com/iamdanbaloch/status/1663619670237126657?s=46&t=EKeryIW22mYGwW8r8uoxrg
Share This Article
Leave a Comment