بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے ایک لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سریاب کے علاقے عوامی پیٹرول پمپ کے علاقے سے گذشتہ روزایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہے ۔
دوسری جانب دکی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کاواقعہ کلی المبار میں زمین کے تنازعے پر ہوا۔جس میں کلیم اللہ کلی گز نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق لاش سول ہسپتال لورالائی منتقل کردی گئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔