آواران : نجمہ بلوچ کوخودکشی پر مجبور کرنیوالا لیویز اہلکار معطل، ایک ملزم گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران میں رواں مہینے خودکشی کرنے والی استانی نجمہ بلوچ کو خودکشی پر مجبور کرنیوالے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ایک لیویز اہلکار معطل اور ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری کی جانب سے نجمہ بلوچ کی خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آواران نے لیویز اہلکار کو معطل کر کےاپنی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس نے لواحقین کی درخواست پر لیویز اہلکار سمیت تین ملزمان کے خلاف آواران کے گیشکور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آواران کے پولیس افسر کے مطابق واقعہ کے بارہ دنوں بعد ہمیں درخواست دی جس پر ہم نے سوموار کو نجمہ کے چچا دلمراد بلوچ کی مدعیت میں لیویز اہلکار نور بخش، محمد یوسف اور سدھیر کیخلاف قتل بالسبب اور جنسی ہراسگی سے متعلق تعزیرات پاکستان کی دفعات 322اور509 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزم سدھیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment