تربت میں پاکستانی فوج پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

0
223

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گذشتہ رات دس بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستان فوج کی ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے تربت کے علاقے آپسر میں فوجی چوکی پر تین راکٹ داغے، جس سے چوکی میں موجود تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چوکی اس جگہ پر قائم کی گئی ہے جہاں پاکستانی فوج نے بلوچ طالب علم حیات بلوچ کو پکڑ کر اس کے والدین کے سامنے فائر کرکے شہید کیا تھا۔ حیات بلوچ کی آنکھوں کو اس کی والدہ کی دوپٹہ سے باندھ کر گولیوں سے بوندھ کر پاکستانی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here