بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور دکی میں دو مخلتف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
تمپ میں فائرنگ کا واقعہ کوہاڈ کے مقام پر پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ شب کوہاڈ میں نہنگ ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قریش ولد الہی بخش سکنہ کوہاڈ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب دکی میں کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہواجس سے ایک کانکن ہلاک جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر نے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک کانکن ہلاک جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے ۔
کان انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔