بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں فائرنگ اوربولان میں نہاتے ہوئے پانی میںڈوب کر2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
اوستہ محمد کے علاقے خان پور میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12سالہ علی احمد گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔
دوسری جانب بولان میں سراج آباد کے مقام پر نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
لیویز نے نعش پانی سے نکال کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا۔
نوجوان کی شناخت ثناء اللہ ولد محمد رحیم قوم مری سکنہ جیکب آباد سے ہوئی ہے ۔
ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔