ماؤنٹ ایورسٹ کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں

0
90

کوہ پیما برادری ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیے جانے کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی ہے ۔

اس سلسلے میں نیپال کی حکومت اور کوہ پیما برادری 29 مئی کو کھٹمنڈو کے گرد پریڈ اور کوہ پیماؤں اور تجربہ کار شیرپا یا گائیڈز کے اعزاز میں ایک تقریب کے ساتھ ایورسٹ ڈے منانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

8849 میٹر یعنی 29032 فٹ بلند پہاڑ کی اس چوٹی کو پہلی بار نیوزی لینڈ کے ایڈمنڈ ہلری اور ان کے گائیڈ ٹینزنگ نورگے نے 1953 میں سر کیا تھا،جس کے بعد سے اب تک ہزاروں کوہ پیما اس کی چوٹی پر پہنچے جبکہ سینکڑوں اس کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ایورسٹ پر بگڑتے ہوئے حالات ،کوہ پیما برادری اور ان لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں جن کی روزی روٹی کا انحصار سیاحوں کی آمد پر ہے ۔

شرپا یا کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرنے والے لوگوں کے لیے ،جو برف سے ڈھکے پہاڑ کے دامن میں پلے بڑھےہیں اور اس پہاڑ کو دنیا کی ماں کے طور پر پوجتے ہیں، یہ صورت حال دوسروں سے کہیں زیادہ پریشان کن ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق ،پہاڑ پر سب سے اونچا گلیشیئر گزشتہ 25 سالوں میں 54 میٹر (177 فٹ) سے زیادہ موٹی برف کی تہہ کھو چکا ہے۔ 10 سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے گلیشیئر کا دورہ کیا اور وہاں موسم کی نگرانی کرنے والے دو اسٹیشن لگا کر 10 میٹر لمبی (33 فٹ) شیشے جیسی برف کی تہہ سے نمونے نکالے۔

2022 میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، گلیشیئر، جو سطح سمندر سے تقریباً 7900 میٹر (26000 فٹ) بلند تھا، 80 گنا زیادہ تیزی سے پگھل رہا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کے ایک گلیشیالوجسٹ ڈنکن کوئنسی نے کہا کہ گلیشیئر جس شرح سے برف پگھلا رہے ہیں اس کی ممکنہ طور پر تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مزید شدید ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

نیپال کی حکومت اور کوہ پیما برادری 29 مئی کو کھٹمنڈو کے گرد پریڈ اور کوہ پیماؤں اور تجربہ کار شیرپا یا گائیڈز کے اعزاز میں ایک تقریب کے ساتھ ایورسٹ ڈے منانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here