روس کا یوکرینی شہربخموت پر کنٹرول کا دعویٰ،زیلنسکی کی تصدیق

0
141
اسکرین شارٹ

روس کے نیم فوجی جنگجو گروپ ویگنرکے سربراہ یوفگینی پریگوژن نے ہفتے کے روز یوکرین کے شہر بَخموت پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

پریگوژن نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک ویڈیومیں یہ دعویٰ کیا ہے۔اس میں وہ روسی جھنڈے اور ویگنر کے بینراٹھائے جنگجوؤں کی ایک قطارکے سامنے جنگی وردی میں نظر آئے ہیں۔

پریگوژن نے کہا:’’آج 20 مئی کو دوپہر 12 بجے، بَخموت کامکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے‘‘۔انھوں نے کہاکہ ان کی فورسز آرام اور بحالی کے لیے 25 مئی سے بَخموت سے واپس چلی جائیں گی۔

انھوں نے کہا:’’ہم نے تمام شہر کو گھر بہ گھر، قبضے میں لے لیا ہے‘‘۔ویڈیو میں جب پریگوژن بول رہے تھے تو پس منظر میں دورونزدیک سے دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ یہ ممکنہ سٹریٹجک اہمیت کا شہر ان کی افواج کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ بَخموت مکمل طور پر تباہ ہو چکا اور شہر میں بہت کم تعمیر شدہ عمارتیں باقی ہیں۔

یوکرینی صدر نے اتوار کو جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات سے قبل صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں روس کی جانب سے بَخموت کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا “میرا یقین ہے کہ آج صرف ہمارے دلوں میں بَخموت ہے۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here