منگچر میں قبائلی تصادم ، 2 افراد ہلاک ،خواتین سمیت 5 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے منگچر میں ایک قبائلی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت 5 افرادزخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم لانگو زہرازئی قبائل فریقین کے درمیان ہوا۔جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افرادہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت محمد اکرم ولد محمد اکبر لانگو ، محمد اقبال ولد محمد اکبر لانگو کے ناموں سے ہوگئی جبکہ زخمیوں میںضمیر احمد ،محمد سلمان اور 3 خواتین شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال لانگو نامی ایک شخص کی میت شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پرپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔جبکہ دیگر متعدد افراد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے ۔

اس خبر کی مزید تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment