بلوچستان کے علاقے دکی سے ایک لاش برآمدکرلی گئی ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں ایک روڈحادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
دکی سے اطلاعات ہیں کہ پولیس نے چھائونی روڈ سپلائی گودام سے ایک لاش برآمدکرلی ہے ۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کمانڈر محمد افضل عرف مری ولد نیک محمد ترین کے نام سے ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد افضل تحریک نوجوانان کا ضلعی صدر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے جائے وقوعہ پر یا کہیں اور فائرنگ کرکے مارا گیا ہے۔البتہ اسے فائرنگ کرکے مارا گیا ہے۔
لاش کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ افضل خان ترین عرف مری کو آج بروز اتوار ٹی وی بوسٹر کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مارا ہے ۔
دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹو ڈی گاڑی الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔