منگچر: لاپتہ شاہان کی بازیابی کیلئے لواحقین کاروڈ بلاک دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے منگچر میںلاپتہ شاہان بلوچ کے لواحقین نے ان کی بازیابی کیلئے روڈ بلاک کرکے دھرنادیا ہوا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق شاہان بلوچ عرف شاہجہاں کو پاکستانی فورسز نے ایک سال قبل کورکی منگچرسے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

شاہان بلوچ عرف شاہجہاں کے لواحقین ان کے بازیابی کیلئے جوہان کراس بازار میں مین آرسی ڈی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیاہوا ہے۔

دھرنے کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment