سبی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،بلیدہ سے نوجوان جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بلیدہ میں فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سبی میں تلی روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

فائرنگ کے واقعہ کا اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی۔

لاش اور زخمی کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز فورس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والا شخص باپ بیٹے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اختر ولد پیر محمد سکنہ کور پشت بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ شب رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو جبری گمشدگی کے شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment