عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ حکومتیں لاک ڈاو¿ن کے اقدامات میں نرمی کے پیش نظر ’خطرے سے پاک سرٹیفیکیٹ‘ یا ’امیونیٹی پاسپورٹ‘ یعنی ایسا سرٹیفیکیٹ جس میں اس بات کا اندراج ہو کہ یہ شخص کورونا سے صحت یاب ہو چکا ہے اور اسکے جسم میں اب اس کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہے، جاری نہ کریں۔
عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق ایسے کوئی ’شواہد موجود نہیں‘ کہ جو لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اینٹی باڈیز تیار کر چکے ہیں، وہ دوبارہ اس کا شکار نہیں ہو سکتے۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدام سے دراصل وائرس کی منتقلی بڑھ سکتی ہے۔
کچھ حکومتیں ایسے لوگوں کو کام پر جانے اور سفر کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہیں جو صحت یاب ہو چکے ہیں۔