بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں زیر تعمیر ایک منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج آھوری میں زیر تعمیر گورنمنٹ ریزیڈینشل کالونی کی کنسٹرکشن سائیٹ پر حملہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس رہائشی کالونی کے نام پر ایک وسیع علاقہ پر قبضہ کرکے عوام کیلئے زمین مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ حملے میں گاڑیوں اور مشینری کو نذر آتش کیا گیا۔
اس کاکہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں اسکول، کالج، ہسپتال اور دوسری کئی اسکیموں کے نام پر بنائے گئے املاک فوجی کیمپوں کی صورت میں آج ہر گائوں میں موجود ہیں۔ اسکی ہم قطعی اجازت نہیں دینگے۔
ترجمان کاکہنا تھاکہ لہذا ہم اس طرح کے منصوبوں پر کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی استحصالی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔ بصورت دیگر وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔