محکمہ تعلیم بلوچستان کی درسی کتب کی 19 بوریاں کباڑ گاڑی سے برآمد

0
468

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں محکمہ تعلیم بلوچستان کی درسی کتب کی 19 بوریاں کباڑ لے جانے والی گاڑی سے برآمد کرلی گئیں۔

چاغی لیویز نے کوئٹہ آنے والے ٹرک پر چھاپہ مار کر 19بوری درسی کتب برآمد کرلیں جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق دالبندین میں لیویز نے ایک ٹرک پر چھاپہ مار ا تو اس میں اسکریپ کے نیچے چھپائی گئیں 19 بوری درسی کتب برآمد ہوئیں، یہ درسی کتب دالبندین سے کوئٹہ لے جائی جارہی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ برآمد کی گئی کتب محکمہ تعلیم کی ہیں جو رواں سال طالب علموں کو مفت دینے کیلئے فراہم کی گئیں تھیں۔

حسین جان بلوچ نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے بتایا کہ اس نے ردی کے گودام سے 600کلو درسی کتب 20 روپے کلو کے حساب سے خریدی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کے مطابق کباڑ لے جانے والی گاڑی سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ جماعت اول اعلی سے لیکر جماعت دہم تک کی 22،2023 20 سال کے 19 بوریاں کتب برآمد کی گئی ہیں۔

اے سی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے نامعلوم زرنج رکشہ سوار نے تین مختلف دوکانداروں کوردی کے حساب سے فروخت کی تھی تاہم فورس نے دو دکانداروں کو تحویل میں لیا۔رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اصل حقائق جلد سامنے لائی جائیگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here