نائجیریا میں امریکی قافلے پر حملہ، 4 افراد ہلاک

0
145

جنوب مشرقی نائجیریا کے انامبرا ریاست میں منگل کے روز امریکی سفارت خانے کے عملے کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سفارت خانے میں کام کرنے والے دو مقامی اسٹاف اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے تین افراد کو اغوا کر لیا۔

نائیجریائی حکام نے ایک مقامی علیحدگی پسند گروپ انڈیجینس پیپل آف بیافرا(آئی پی او بی) کو اس کامورد الزام ٹھہرایا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا کو اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا، “کسی امریکی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔”

انامبرا پولیس کے ترجمان ٹوچوکوو اکینگا نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گاڑی کو آگ لگانے سے قبل چار افراد کو قتل کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here