تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری ایک بیان میں کہاہے چار روز قبل جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں پاکستانی فوج نے علاقے پر دھاوا بولا، جس میں جیٹ طیاروں اور ڈرونز کا بھرپور استعمال کرکے فضائی اور زمینی آپریشن کیا ـ جہاں فورسز نے حسب سابق اپنی بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے بچوں کو دھرلیا اور قتل کرکے جلادی جو ناقابل بیان بیان جرم اور انسانیت کی توہین تھی ۔
ترجمان نے کہاہے کہ شہید ہونے والی چار کمسن بچیاں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر مولانا داود حفظہ اللہ (مسئول ضلع ٹانک ولایت ڈی آئی خان کے تھے جس کے اس سے قبل چار بھائی بھی شہید ہوئے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ناکام فوج کی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ٹی ٹی پی کے عزائم پست نہیں کیے جا سکتے ہیں اور اس کا انتقام جنگی اصولوں کے تحت ہی ضرور لیا جائے گا ۔