بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر دو گروپوں میں تصادم سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
جبکہ تصادم سے 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد غلام فاروق ولد حاجی بور جان قوم لہڑی، محمد دین ولد حاجی بور جان، محمد حنیف ولد حاجی بور جان، نصراللہ ولد حاجی بور جان جبکہ زخمیوں میں عبدالوحید ولد یار محمد، احمد دین ولد جعفر خان، بابل ولد بور جان، حاجی شاہنواز ولد بور جان، جلال ولد بور جان، مزمل ولد جلال خان، شیر محمد ولد یار محمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔