تربت: لیویز کے حوالے کی گئ لاشوں کی شناخت ہوگئی

0
392

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ دنو پاکستانی فرنٹیر کور ( ایف سی ) کی جانب سے لیویز کے حوالے کی گئ 6 لاشوں میں پانچ کی شناخت ہوگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب ایف سی کی طرف سے لیویز کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئی 6 میں سے 5 لاشیں شناخت کی گئیں ہیں جن میں عبدالصمد ولد عبدالرحیم سکنہ آواران، شمیر ولد شکر عرف سفر سکنہ کرکی تجابان، جاوید ولد بدل سکنہ کولوا شاپکول ، آسمی ولد دلوش سکنہ کولوا ڈنڈار، عارف ولد علی بخش سکنہ مسافر بازار آواران کے نام شامل ہیں ۔تاہم ایک لاش کی شناخت تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوشاپ میں ایک جھڑپ میں 6 مسلح افراد مارے گئے ۔اور بعد ازاں ان کی لاشیں لیویز تربت کے حوالے کی گئیں لیکن تاحال اس حوالے سے کسی مسلح تنظیم کی موقف سامنے نہیں آئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here