پاکستانی آرمی چیف کا فوجی املاک پر حملہ آوروں کو کٹہرے میں لانیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ’آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پاکستان کی فوج اپنی تنصیبات کونقصان پہنچانے کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کرے گی۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔‘

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں انفارمیشن وار فیئر اورغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ’دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔‘

Share This Article
Leave a Comment